شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ، سرچ آپریشن کے دوران 60 مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 9 مئی 2014 12:06

شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ، سرچ آپریشن کے دوران ..

شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 9 اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے بعد پولیٹکل انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں غیر معینہ کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام اہم شاہراہوں پر ہر قسم کی ٹریفک سمیت سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

کرفیو کی وجہ سے مقامی افراد اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، میران شاہ بنوں روڈ پر سیکڑوں گاڑیاں جب کہ میران شاہ اور بنوں بس اڈے پر سیکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں غلام خان روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے نشانا بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں9 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :