نہیں چھوڑیں گے۔۔۔۔ افغان طالبان کا غیرملکی افواج کے انخلا سے قبل آخری معرکے کا اعلان

جمعرات 8 مئی 2014 00:04

نہیں چھوڑیں گے۔۔۔۔ افغان طالبان کا غیرملکی افواج کے انخلا سے قبل آخری ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) افغان طالبان نے نیٹو فورسز کے انخلا سے قبل آخری معرکے کا اعلان کیا ہے جس میں غیر ملکی افواج سمیت اعلی سرکاری حکام کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)


غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 12 مئی سے آخری معرکے کے طور پر نیٹو فورسز کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی اور اس دوران غیر ملکی افواج کے ساتھ افغان مترجم، سرکاری حکام، غیر ملکی باشندوں اور سیاستدانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

افغان طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں زور دیا ہے کہ غیر ملکی فوجی غیر مشروط طور پر انخلا کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ کارروائیوں میں امریکی فوجی اڈوں ، غیر ملکی سفارتخانوں، قافلوں اور حکومتی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ افغان طالبان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے خلاف جاری جدوجہد کا بہت جلد نتیجہ نکلنے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :