حاجیوں کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ ،حج اخراجات میں مزید 30 ہزار کمی کا امکان

جمعرات 8 مئی 2014 22:23

حاجیوں کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ ،حج اخراجات میں مزید 30 ہزار کمی کا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ حکومت نے حاجیوں کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا اورحاجیوں کے اخراجات میں مزید 30 ہزار کمی کی سفارش کردی ہے،روانگی سے قبل یہ رقم ہر حاجی کو واپس کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرکزی دفتر میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اخراجات میں ہونے والی یہ کمی رہائش کی مد میں اداشدہ رقوم میں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت حاجیوں کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اور اس بار کمیشن مافیا پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :