قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے سپورٹنگ اسٹاف کی فہرست فائنل کرلی...و قار یونس ٹیم سپورٹنگ اسٹاف میں پاکستانیوں کے ساتھ غیرملکیوں کو بھی ذمہ داری دینے کے خواہشمند ہیں

جمعرات 8 مئی 2014 22:01

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے سپورٹنگ اسٹاف کی فہرست فائنل کرلی...و ..

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے سپورٹنگ اسٹاف کی فہرست فائنل کرلی‘ گرانٹ فلاور، ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد کو لئے جانے کے امکانات ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے بورڈ کو سپورٹنگ اسٹاف کی فہرست فراہم کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وقار یونس ٹیم سپورٹنگ اسٹاف میں پاکستانیوں کے ساتھ غیرملکیوں کو بھی ذمہ داری دینے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

بیٹنگ کیلئے گرانٹ فلاور جبکہ اسپن کنسلٹنٹ کیلئے وقار کا پہلا انتخاب ثقلین مشتاق ہیں۔فیلڈنگ سنوارنے کیلئے اعجاز احمد کے ساتھ انگلش کانٹی کوچز سے بھی خدمات لی جائیں گی۔فٹنس اور کھلاڑیوں کی فارم بہتر بنانے کیلئے وقار یونس نے کھلاڑیوں کی ماہر نفسیات سے وقتا فوقتا کونسلنگ کا بھی بورڈ کو مشورہ دیا ہے، اس سلسلے میں حتمی مشاورت کے بعد چند روز میں سپورٹنگ اسٹاف کے نام فائنل کرلیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :