ایف بی آئی کو مطلوب ملزم عامر احمد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے...ملزم کا برتھ سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کا بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

جمعرات 8 مئی 2014 21:48

ایف بی آئی کو مطلوب ملزم عامر احمد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف ..

لاہور کی مقامی عدالت نے ایف بی آئی کو مطلوب ملزم عامر احمد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکہ سے پاکستان آنے والے ملزم عامر احمد کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمران شبیر کی عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملزم کا بر تھ سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کا بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔