محکمہ صحت کا بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن اینڈ سرٹیفکیشن کے مناسب انتظامات کرنے کا فیصلہ
جمعرات 8 مئی 2014 21:48
مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے پولیو ویکسینیشن اینڈ سرٹیفکیشن کے مناسب انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ٹیچنگ و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے علاوہ محکمہ صحت کے ضلعی دفاتر میں بھی پولیو ویکسینیشن اینڈ سرٹیفکیشن سنٹرز قائم کئے جائیں ۔
انہوں نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے کمیٹی روم میں ای ڈی او ز صحت کی ماہانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کے علاوہ تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ اور مختلف ہیلتھ پروگراموں کے ڈائریکٹرز نے شرکت ۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے ای ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایت کی کہ پولیو ویکسینیشن کے لئے تمام ہسپتالوں میں بنائے جانے والے خصوصی کاؤنٹر ز کے بارے عوامی آگاہی کیلئے ذرائع ابلاغ اور دیگر ذرائع سے زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے تا کہ عوام اس سہولت سے استفادہ کرسکیں۔
عالمی ادارہ صحت کی سفارشا ت کے مطابق بیرون ملک رہنے والے پاکستانی یا زیادہ عرصہ قیام کے بعد واپس جانے والے غیر ملکی شہریوں کو بھی انٹر نیشنل ٹریولنگ سے قبل پولیو کے خلاف ویکسنیشن کرانا ہو گی ۔ پولیو ویکسینیشن اینڈ سرٹیفکیشن کی پابندیاں ابتدائی طور پر چھ ماہ کیلئے لگائی گئی ہیں - تمام پاکستانیوں کو بلا امتیاز عمر پولیو کے قطرے پینا پڑیں گے ۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کو حکومت کی طر ف سے پولیو ویکسنیشن کا سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.