سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ملک بھر میں کھاد فیکٹریوں کوگیس کی فراہمی بند کردی

جمعرات 8 مئی 2014 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) بجلی کی پیداوار بڑھاکرلوڈشیڈنگ میں کمی لانے کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ملک بھر میں کھاد فیکٹریوں کوگیس کی فراہمی بند کردی۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان اویس باجوہ کے مطابق یہ اقدام ملک میں لوڈشیڈنگ کوقابو کرنے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پرکیاگیا،کھاد فیکٹریوں کوگیس کی سپلائی بندکرکے50ایم ایم سی ایف ڈی گیس،پاور ہاؤسز کوفراہم کردی گئی ہے،ترجمان نے بتایاکہ کوٹ ادوپاور ہاؤس کوبھی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :