سعودی عرب: ڈرائیونگ کی خلاف ورزی کے دوران خاتون ہلاک

جمعرات 8 مئی 2014 20:33

سعودی عرب: ڈرائیونگ کی خلاف ورزی کے دوران خاتون ہلاک

سعودی عرب میں جمعرات کو ایک خاتون ڈرائیونگ کی خلاف ورزی کے دوران کار حادثے میں ہلاک ہو گئی۔سعودی کے مقامی روزنامے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ دارلحکومت ریاض میں اس پیش آیا جب ایک 20 سالہ خاتون دوران ڈرائیونگ اپنی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکیں اور وہ ایک یوتھ کلب کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے نیتجے میں کار میں فوراً آگ لگ گئی جس کی وجہ سے خاتون ہلاک ہو گئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد ہے تاہم وہاں پر اکثر خواتین صحرا میں جا کر ڈرائیونگ کا شوق پورا کرتی ہیں۔اس سے قبل نومبر 2010 میں بھی ایک خاتون اپنی تین ساتھیوں کے ہمراہ اسی طرح کےحادثے میں ہلاک ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :