پاکستان کا حتف تھری بیلسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ

جمعرات 8 مئی 2014 19:10

پاکستان کا حتف تھری بیلسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) پاکستان نے روایتی اور ایٹمی ہتھیار اپنے ہدف پر لے جانے والے حتف تھری بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حتف تھری بیلسٹک غزنوی میزائل کا تجربہ آرمی اسٹریٹیجک فورس مشقوں کے اختتام پر کیا گیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی کامیاب میزائل تجربے کا معائنہ کیا، میزائل 290 کلو میٹر تک روایتی اور کیمیائی ہیتھار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کا سب سے بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم موجود ہے، پاک فوج کسی بھی غیر ملکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے حتف تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :