کوئٹہ میں نادرا آفس کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

جمعرات 8 مئی 2014 18:10

کوئٹہ میں نادرا آفس کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے حادثہ کو سیل کرنے کے بعد شواہد جمع کرنا شروع کردیئے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے باعث زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔