سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیوز کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم

جمعرات 8 مئی 2014 18:06

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیوز کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے دی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیوز کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ، ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں کم عمر ڈرائیوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے سینکڑوں موٹر سائیکلیں بند کر دیں ۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور سہیل چوہدری نے کہا کہ والدین اور شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں کیونکہ اس سے نہ صرف ان کی بلکہ دوسرے شہریوں کی جانوں کو بھی نقصان ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پکڑی جانے والی گاڑیاں قانون کے مطابق چھوڑ دی جائیں گی ۔ کسی بھی سفارش پر گاڑی چھوڑنے والے وارڈن کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ سہیل چوہدری نے مزید کہا کہ کم عمر ڈرائیو کی گاڑی کو بھی بند کر دیا جائیگا اور خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے میں گاڑی کے ساتھ ڈرائیور کو بھی تھانے میں بند ہو گا ۔ خصوصی مہم کے مقصد شہریوں کی جانوں و مال کا تحفظ کرنا ہے اور اس مہم سے یقینا حادثات میں کمی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پکڑی جانے والی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کے کم عمر ڈرائیوز کوڈی ایس پی اور ایس پی صاحبان کے سامنے پیش کیا جائیگا اور اس کے بعد موٹر گاڑیوں کو قانون کے مطابق چھوڑ دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :