جوئیل کاکس امریکی سفارت کار نہیں ایف بی آئی کا اہلکار ہے ، دفتر خارجہ

جمعرات 8 مئی 2014 17:54

جوئیل کاکس امریکی سفارت کار نہیں ایف بی آئی کا اہلکار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے گرفتار کیا گیا ایف بی آئی کا اہلکار امریکی سفارت کار ہے اور نہ ہی اسے کسی قسم کا سفارتی استثنی حاصل ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ کراچی سے حراست میں لیا گیا امریکی شخص سفارت کار نہیں بلکہ ایف بی آئی کا اہلکار ہے جس کے باعث اسے کسی قسم کا استثنی حاصل نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جوئیل کاکس سیاحتی ویزے پر پاکستان آیا تھا، معاملے پر امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں رہے اور صرف امریکی کونسلر کو ایف بی آئی کے اہلکار سے ملنے کی اجازت دی گئی جب کہ کسی سفارت کار کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو بھارتی ویزا جاری نہ کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن سے سخت احتجاج کیا جب کہ بھارت کا موقف تھا کہ انتخابات کی وجہ سے سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں گزشتہ ہفتہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان ہر معاملے پر چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :