پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ ‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعرات 8 مئی 2014 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے میں خواتین کردار ادا کریں،پولیو ایک موذی وائرس ہے جس کا تدارک کرکے قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انتظامی مشینری کے ساتھ منتخب نمائندوں کو بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ ائیرپورٹس، ریلوے سٹیشنز اور بس اڈوں پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کچھ عرصہ بعد سرکس لگاتی ہے لیکن اس کاہر سرکس ناکام ہوگیا ہے،11مئی کو بھی سرکس ناکام ہوجائیگی ۔

متعلقہ عنوان :