نائیجریا میں مغوی طالبات کے معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے ، ملالہ یوسف زئی

جمعرات 8 مئی 2014 15:29

نائیجریا میں مغوی طالبات کے معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے ، ملالہ ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) سوات میں طالبان کی گولی کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسفزئی نے افریقی ملک نائجیریا میں سکول کی 230 سے زائد طالبات کے اغوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اس معاملے پر خاموش اختیار نہیں کرنی چاہیے۔برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ نائجیریا میں لڑکیوں کو اغوا کیا گیا تو مجھے لگا کہ میری بہنیں قید میں ہیں۔

(جاری ہے)

’میرے خیال میں اس معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا تو ایسے واقعات کا سلسلہ پھیلے گا اور یہ زیادہ سے زیادہ ہوتے جائیں گے اور ہمیں بولنا ہو گا۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اغوا کے واقعے کو بہت دن ہو گئے ہیں اور اب بھی لڑکیاں مشکل صورتحال میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ہمیں اقدام کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ملالہ یوسفزئی نے اسلامی شدت پسند بوکو حرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ شدت پسند ہیں اور اصل میں اسلام کو نہیں جانتے کیونکہ اسلام کہتا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے اور یہ تنظیم اس حق سے انکار نہیں کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :