دہلی ڈیئر ڈیولز نے آئی پی ایل سات کے باقی میچوں کیلئے عمران طاہر کو ٹیم میں طلب کر لیا

جمعرات 8 مئی 2014 13:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) دہلی ڈیئر ڈیولز نے آئی پی ایل سات کے باقی میچوں کیلئے پاکستانی نژاد جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کو ٹیم میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عمران طاہر کو زخمی آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نیتھن کولٹر نیل کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم کو متبادل کھلاڑی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی، ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد عمران طاہر دہلی کی طرف سے بقیہ میچز کھیلنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :