سابق ڈبلیو بی او ورلڈ لائٹ ویٹ چیمپئن رکی برنز رواں برس جون میں دوبارہ رنگ میں اتریں گے

جمعرات 8 مئی 2014 13:52

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) سکاٹ لینڈ کے پروفیشنل باکسر اور سابق ڈبلیو بی او ورلڈ لائٹ ویٹ چیمپئن رکی برنز رواں برس جون میں دوبارہ رنگ میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

رکی برنز گلاسگو کے مقام پر 27 جون کو ڈیجن زلاٹیکانن کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ رکی برنز کو رواں سال مارچ میں امریکن باکسر ٹرینس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ورلڈ باکسنگ کونسل نے باضابطہ مقابلے کی منظوری دے دی ہے رکی برنز ٹونی سمز کی زیر نگرانی مقابلے کی تیاری کریں گے