Live Updates

احتجاج جمہوری طریقہ ہے، عمران خان

جمعرات 8 مئی 2014 12:43

احتجاج جمہوری طریقہ ہے، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہتے ہيں جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ دھاندلی سے ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ احتجاج جمہوری طریقہ ہے۔ روکا گیا تو ردعمل کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ انصاف نہ ملنے پر سڑکوں پر نکلنے کا فيصلہ کيا۔ حکومت11مئی کےپُرامن احتجاج میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

(جاری ہے)



انہوں نے کہا کہ ہماری4درخواستوں پر آج تک فیصلہ نہیں سنایا گیا، این اے118میں ایک لاکھ70ہزارووٹ میں سے90ہزارووٹ جعلی تھے، ووٹرکی بداعتمادی کےباعث1970کےبعد ٹرن آؤٹ کم ہوتا گیا۔انہوں نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات سےجمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، کسی نےآزاد عدلیہ پرہاتھ ڈالاتوآگےبڑھ کرمخالفت کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک سال انتظارکیااورہردروازےپرجاکر انصاف مانگا، قانونی طریقےسےانصاف نہ ملےتوپھر سڑکوں پرآناہی حل ہے۔ عمران خان سپریم کورٹ میں جلوس کی شکل میں پیش نہیں ہوئے، لاہورہائیکورٹ میں کارکنوں کی بدنظمی کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :