شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 8 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

جمعرات 8 مئی 2014 11:46

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 8 اہلکار جاں ..

شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) تحصیل غلام خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے نشانا بنایا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ میران شاہ اور بنوں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ 4 مزید اہلکار راستے میں دم توڑ گئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ بھی کی گئی ہے۔