بالی ووڈ فلم ” ایک ولن “ کے گانے ” گلیاں “ کے ٹریلر نے دھوم مچادی ،فلم کا گانا شردھا کپور کی اپنی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ، فلم 27 جون کو ریلیز کی جائیگی

بدھ 7 مئی 2014 00:09

بالی ووڈ فلم ” ایک ولن “ کے گانے ” گلیاں “ کے ٹریلر نے دھوم مچادی ،فلم ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور کی نئی فلم ایک ولن کے ٹریلر نے د ھوم مچا دی ہے جس کے بعدپہلے گانے" گلیاں" کی تعارفی جھلک بھی جاری کر دی گئی ہے۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے شردھا کپورکی ہی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس فلم کوبالی ووڈ کی جانی مانی پروڈیوسر ایکتاکپور پروڈیوس جبکہ فلم عاشقی ٹو کے ہی ہدایت کار موہت سوری ڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی محبت اور پیار کر نے والے ایک نو جوان جوڑے کے گر دگھوم رہی ہے جن کی اس زندگی کو کسی کی نظر لگ جاتی ہے اور سارا رومینس اچانک ماردھاڑ اور لڑائی جھگڑوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔رومینس اور ایکشن سے بھر پور اس فلم میں سد ھارتھ ملہوترا اور شر دھا کپور کے علاوہ رتیش دیش مکھ اور امریتا پوری بھی اہم کر دار نبھا رہے ہیں جسے اس سال 27 جون کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :