نشو بیگم کے بیٹے حمزہ پاشا دوسری البم کی تیاریوں میں مصروف

بدھ 7 مئی 2014 00:05

نشو بیگم کے بیٹے حمزہ پاشا دوسری البم کی تیاریوں میں مصروف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) ماضی کی نامور فلمسٹار نشو بیگم کے بیٹے حمزہ پاشا دوسری البم کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے حمزہ پاشا نے کچھ ماہ قبل اپنی پہلی البم ریلیز کی تھی ان دنوں وہ اپنی نئی البم کے گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک ایک گانا مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی گانوں کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حمزہ نے نئی میوزک البم کی کمپوزیشن بھی خود مرتب کی ہے