وزیراعظم نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا مرتبہ دیدیا ،نوٹیفکیشن جاری

بدھ 7 مئی 2014 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے رکن قومی اسمبلی اور کشمیر کے بارے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا مرتبہ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973ء کے قاعدہ 15(1)(G) جسے شیڈول V-A کے سیریل نمبر 1A کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے، کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن کو فوری طور پر وفاقی وزیر کا مرتبہ تفویض کیا ہے۔