نواز لیگ کا تحریک انصاف کے الزامات کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
بدھ 7 مئی 2014 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے الزامات کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے جواب میں سیاسی حکمت عملی کے لئے پنجاب میں حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے احتجاج کے جواب میں سیاسی حکمت عملی کے لئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں ماڈل ٹاون لاہور میں ہوا جس میں دس رکنی کمیٹی کے ممبران وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، وزیر تعلیم رانا مشہود ، وزیر خوراک بلال یسین ، سید زعیم حسین قادری، خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔
کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کو انتظامی طور پر ہینڈل کرنے کی بجائے سیاسی طور پر ہینڈل کیا جائے گا۔ کمیٹی نے طے کیا کہ تحریک انصاف کے الزامات کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ تحریک انصاف کی ایک سالہ ناقص پرفارمنس کو عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔عوام کو بتایا جائے گا کہ تحریک انصاف کس ایجنڈے کے تحت سب کچھ کر رہی ہے جبکہ میڈیا میں مسلم لیگ ن کی قیادت اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی گیارہ مئی تک روزانہ اجلاس کرے گی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر فیصلے کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.