اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ کے جوتے چوری

بدھ 7 مئی 2014 20:17

اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ کے جوتے چوری

سکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء)جمیکا کے ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ کے جوتے چوری ہو گئے۔ جوتے کی قیمت 20 ہزار برطانوی پائونڈ کے قریب ہے۔چھ بار اولمپک چیمپئن جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے ریس میں پہننے والے جوتے چوری ہو گئے ہیں۔ چوری کے واقعے کے بعد یوسین بولٹ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں جوتے واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔

پوما کمپنی کے نارنجی رنگ کے جوتوں پر یوسین بولٹ کے دستخط موجود تھے۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق جوتے کو گزشتہ ماہ اپریل کی 26 سے 28 تاریخ کے درمیان لندن کے علاقے کویڈن سے ایک کمرشل مقام سے چوری کیا گیا ہے۔ جوتے کی قیمت 20 ہزار برطانوی پائونڈ کے قریب ہے اور انھیں بولٹ کی تصویر کے ساتھ فریم میں لگایا گیا تھا۔ یوسین بولٹ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ تم میرے سے پیار کرتے ہو لیکن براہ مہربانی کیوں ان کو چوری کرنے گئے؟ میں جانتا ہوں کہ تم انھیں واپس کر دو گے۔ اس کے علاوہ جوتے کی بارے میں کسی معلومات کی صورت میں پولیس سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔