حکومتی کوششوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو،احتجاجی مظاہرے جاری ،بجلی کی پیداوار نہ بڑھ سکی ،شارٹ فال 3500میگا واٹ کی سطح پر بر قرار،رواں ہفتے سے پیداوار بڑھنے کا امکان
بدھ 7 مئی 2014 20:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) وفاقی حکومت کی کوششوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ کیا جا سکا ، بجلی کی پیداوار نہ بڑھ سکی جسکے باعث شارٹ فال 3500میگا واٹ کی سطح پر بر قرار ہے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر مظاہرے جاری ہیں ، حکومتی کاوشوں کے باعث رواں ہفتے سے پیداوار بڑھنے کے امکانات ہیں۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق ارسا کی طرف سے منگلا اور تربیلا سے پانی کاخراج طلب کے مقابلے میں کم کیا جارہا ہے جسکے باعث پیدوار انتہائی کم سطح پر بر قرار ہے ۔
گزشتہ روز ہائیڈل سے 2600‘تھرمل سے 1320اور آئی پی پیز سے 14100میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز طلب 14100میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزبھی مختلف شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی ہے اور مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 11سے 13جبکہ دیہی علاقوں میں 18سے 20گھنٹے بر قرار رہا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.