Live Updates

عمران خان کا مظاہرہ ناکام بنانے کی حکمت عملی، 11 مئی کو لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی

بدھ 7 مئی 2014 19:00

عمران خان کا مظاہرہ ناکام بنانے کی حکمت عملی، 11 مئی کو لوڈشیڈنگ نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔ گیارہ مئی سے قبل سسٹم میں 4 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیارہ مئی سے شروع ہونے والی حکومت مخالف تحریک کا زور کم کرنے کے لئے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپوزیشن لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق ، پرویز رشید اور عابد شیر علی کو ٹاسک دیا ہے کہ گیارہ مئی سے قبل بجلی کا شارٹ فال ختم کیا جائے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سسٹم میں مزید 4 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔ 3 ہزار میگاواٹ بجلی تھرمل اور 1 ہزار میگاواٹ اضافی پن بجلی سے پیدا کی جائے گی جس کے لئے سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کو 5 ہزار ٹن اضافی فرنس آئل فراہم کرنے اور کیپکو پاور پلانٹ کو تیل کی سپلائی 2 ہزار 500 سے بڑھا کر 4 ہزار 500 ٹن کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ پاور پلانٹ کو تیل کی سپلائی 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار ٹن کر دی گئی ہے۔ ارسا کو منگلا اور تربیلا سے پانی کا 10 ہزار کیوسک فٹ اخراج بڑھانے اور تقسیم کار کمپنیوں کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز کی مرمت بھی کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :