پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 7 مئی 2014 17:25

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیریز 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلی جائے گی۔ پاک کیوی سیریز 5 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔ سیریز کا آغاز 5 نومبر سے 3 روزہ میچ سے ہوگا، سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم متحدہ عرب امارات ہی میں 3اکتوبر سے یکم نومبر تک آسٹریلیا کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی۔