نماز کے وقفے میں تاخیر پر مولانا امیر زمان ایوان میں ہی اذان دینے کھڑے ہوگئے

بدھ 7 مئی 2014 15:56

نماز کے وقفے میں تاخیر پر مولانا امیر زمان ایوان میں ہی اذان دینے کھڑے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نماز کے وقفے میں تاخیر پر جعیت علما اسلام (ف) کے رکن مولانا امیر زمان نے ایوان میں ہی اذان دینا شروع کردی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعیت علما اسلام (ف) کے بلوچستان کے حلقہ این اے 263 لورالائی سے رکن اسمبلی مولانا امیر زمان نے کہا کہ ظہر کی نماز کا وقت ہوچکا ہے لہذا نماز کا وقفہ کیا جائے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ ابھی امن و امان کی صورتحال پر اجلاس جاری ہے لہذا تھوڑی دیر بعد وقفہ کردیا جائے جس پر مولانا امیر اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور اذان دینا شروع کردی جس کے باعث سارے ایوان کی توجہ مولانا امیر کی جانب مبذول ہوگئی۔

اس دوران مولانا امیر زمان نے صرف اذان پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے بعد انہوں نے ایوان میں موجود اراکین کو نماز کی دعوت دیتے ہوئے اپنی چادر اسپیکر کی نشت کے سامنے بچھائی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے مجبوراً اجلاس کل 10 بجے تک ملتوی کردیا۔