ظہیر خان اور سوربھ تیواری فٹنس مسائل کے باعث آئی پی ایل سات بقیہ میچوں سے باہر

بدھ 7 مئی 2014 14:55

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) ممبئی انڈینز کے فاسٹ باؤلر ظہیر خان اور دہلی ڈیئر ڈیولز کے بلے باز سوربھ تیواری فٹنس مسائل کے باعث آئی پی ایل سات کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ظہیر خان کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ لیگ کے بقیہ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ دوسری جانب دہلی ڈیئر ڈیولز کے بلے باز سوربھ تیواری بھی کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، انہیں بھی ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ آئی پی ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :