آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ مینٹر ڈینس للی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

بدھ 7 مئی 2014 14:54

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ مینٹر ڈینس للی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق للی گزشتہ برس آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے تھے، انہوں نے کینگروز فاسٹ باؤلرز کی خوب راہنمائی کی، ان کے مفید مشوروں کی بدولت آسٹریلوی باؤلرز نے اپنے تکنیکی مسائل کو دور کر کے اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے گزشتہ سال انگلینڈ کو ایشز سیریز میں 5-0 سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق للی عظیم کھلاڑی ہیں تاہم بدقسمتی سے انہوں نے ہماری پیشکش قبول نہیں کی، وہ جب بھی کوچنگ میں واپس آنا چاہیں ان کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ ڈینس للی کو کیریئر کے دوران 70 ٹیسٹ میچوں میں 355 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :