اے ایف سی ایشین کپ 2015ء 9 جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 7 مئی 2014 14:54

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) اے ایف سی ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ برس 9 جنوری سے شروع ہوگا۔ میزبان آسٹریلیا کی ٹیم 9 جنوری کو کویت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشین کپ ٹورنامنٹ 9 سے 31 جنوری تک آسٹریلیا کے پانچ مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اے ایف سی ایشین کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایونٹ کے ڈراز کا بھی اعلان کیا گیا تھا جو سڈنی میں منعقد ہوا تھا۔

اعلان کردہ ڈراز کے مطابق میزبان آسٹریلیا کو گروپ اے میں کویت، جنوبی کوریا اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ، گروپ بی میں ازبکستان، سعودی عرب، چین اور شمالی کوریا، گروپ سی میں ایران، قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن جاپان، اردن اور عراق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :