جنوبی افریقہ کی ٹیم آٹھ برس بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی

بدھ 7 مئی 2014 14:53

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) جنوبی افریقہ کی ٹیم آٹھ برس بعد رواں سال سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق پروٹیز ٹیم 30 جون کو سری لنکا پہنچے گی اور 3 جولائی کو ون ڈے ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز کولمبو، پالے کیلی اور ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے، دونوں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 6 جولائی، دوسرا میچ 9 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 12 جولائی کو کھیلا جائیگا اس کے بعد جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :