بھارت کی ویمن ٹیم آٹھ سال بعد رواں برس انگلینڈ ویمن کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی

بدھ 7 مئی 2014 14:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) بھارت کی ویمن ٹیم آٹھ برس بعد رواں سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ آخری بار بھارتی ٹیم نے 2006ء میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

ویمن کرکٹ میں عمومی طور پر ٹیسٹ میچ صرف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے تاہم بھارت، جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کی ٹیموں کو بھی ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2008ء کے بعد ٹیسٹ صرف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ہی کھیلا جاتا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کی ویمن ٹیم دورے کے دوران ٹیسٹ میچ سمیت ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :