تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے‘اداکار قوی خان

بدھ 7 مئی 2014 14:51

تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے‘اداکار قوی خان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) نامور اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے- وقت کے ساتھ ساتھ تھیٹر ڈرامہ بھی کمرشلزم کی نذر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران قوی خان نے کہا کہ اب بھی اچھے ڈرامے پیش ہو سکتے ہیں اور یقینا جب اچھے ڈرامے پیش ہونگے تو فیملیز بھی انہیں دیکھنے کیلئے آئیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ڈراموں کے ساتھ اپنا رخ بھی ٹھیک کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں قوی خان نے کہا کہ ماضی میں ڈرامہ ڈائریکٹر اور مصنف کے کہنے پر ہوتا تھا لیکن اب جو ٹکٹ خرید کر آتا ہے اس کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :