جمہوریت کیلئے نواز شریف کا ساتھ دینا پڑا تو دوں گا، جاوید ہاشمی

بدھ 7 مئی 2014 13:31

جمہوریت کیلئے نواز شریف کا ساتھ دینا پڑا تو دوں گا، جاوید ہاشمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل کا حامی ہوں، جمہوریت کے لئے اگر نواز شریف کا ساتھ دینا پڑا تو دوں گا۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت ملک میں جمہوریت کی حامی ہے، مڈٹرم الیکشن کا نعرہ لے کر کھڑے نہیں ہو رہے، تحریک انصاف نے جمہوریت کے لئے ن لیگ کی حکومت کو ایک سال کا وقت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں، ن لیگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، نواز شریف کل بھی ان کے لیڈر تھے اور آج بھی ہیں، ملک میں جمہوریت کے لئے اگر نواز شریف کا ساتھ دینا پڑا تو دوں گا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ صحافت کسی ادارے کی پگڑی اچھالنے کے لئے نہیں ہوتی، تحریک انصاف کی جانب سے جنگ گروپ کا بائیکاٹ کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل پیپلز پارٹی بھی جنگ گروپ کا بائیکاٹ کر چکی ہے اور میں جب ن لیگ میں تھا تو میں نے بھی جنگ گروپ کا بائیکاٹ کیا تھا۔