جناح ایونیو فائرنگ کیس؛ ملزم سکندرکے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت 21 مئی تک ملتوی

بدھ 7 مئی 2014 12:58

جناح ایونیو فائرنگ کیس؛ ملزم سکندرکے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم سکندر کے وکیل کی عدم پیشی پر جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو واقعے میں ملوث ملزم سکندر اور اس کی بیوی کنول پیش ہوئے، سماعت کے دوران پولیس نے اہم تفتیشی دستاویزات پیش کئے۔

سماعت کے دوران کنول کے وکیل کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ مہیا کئے جانے کی استدعا کی گئی۔ عدالت سکندر کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزم سکندر نے اپنی اہلیہ کنول کے ہمراہ گزشتہ برس 15 اگست کو اسلام آباد کی جناح ایونیو سڑک کو 5 گھنٹوں تک اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :