جنوبی وزیرستان،شوال میں2کالعدم گروپوں میں تصادم، 5افرادہلاک

بدھ 7 مئی 2014 12:42

جنوبی وزیرستان،شوال میں2کالعدم گروپوں میں تصادم، 5افرادہلاک

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو ذیلی گروپوں میں تصادم میں مزید 5جنگجو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے ملحقہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں طالبان جنگجو خان سید سجنا اور میزائل حملے میں مارے گئے حکیم اللہ محسود کے حامیوں میں تصادم ہوا، جس میں مزید پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والی جھڑپ اور لڑائی میں بارہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ قبائلی علاقے میں کالعدم طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :