Live Updates

عمران خان یوٹرن لیتےہیں،دھرنےکےمقاصدکچھ اورہی ہیں،فضل الرحمان

بدھ 7 مئی 2014 12:42

عمران خان یوٹرن لیتےہیں،دھرنےکےمقاصدکچھ اورہی ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے پیچھے کپتان کے کوئی اور ہی مقاصد ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پولیو ایسا مرض نہیں جو ایک سے دوسرے کو منتقل ہوسکے، معلوم نہیں پاکستان پر سفری پابندیاں کیوں لگائی گئیں، اس حوالے سے حکومت کو حکمت عملی واضح کرنی ہوگی۔

تحریک انصاف کی احتجاجی کال سے متعلق مولانا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اکثر یو ٹرن لینے کی عادت ہے، ان کے دھرنے کے پیچھے کوئی اور ہی مقاصد کارفرماں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :