کراچی: آئل ٹرمینل کے کلینر نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، 8 سو گرام کا بم ناکارہ

بدھ 7 مئی 2014 12:42

کراچی: آئل ٹرمینل کے کلینر نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، 8 سو گرام ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) کراچی کے علاقے کیماڑی آئل ٹرمینل پر ٹینکر میں نصب بم کو ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ کیماڑی آئل ٹرمینل پر ایک آئل ٹینکر نمبر ٹی ایل ایچ 281 باری آنے پر تیل بھرنے کے لئے ٹرمینل میں داخل ہونے والا تھا کہ کلینر کی نظر بم پر پڑی ۔ اس نے جیکسن تھانے کے چوکی انچارج کو فوری اطلاع دی جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور حصار قائم کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بہت ہمت اور بہادری سے بم کو ٹینکر سے نکالا اور قریب میں بم کو بوریوں سے ڈھانپنے کے بعد اسے دھماکے سے اڑا کر ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تخریب کاری سے بچا لیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم ایک کلو وزنی تھا جس میں 800 گرام بارودی مواد اور بڑی تعدد میں بال بیرنگ تھے ۔ بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ماڑی پور روڈ اور گلبائی کے قریب تین آئل ٹینکڑوں کو نقصان پہنچایا گیا جس کے باعث ان کا تیل سڑک پر بہہ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :