کراچی کے حالات ایم کیو ایم کا وزیر داخلہ ہی ٹھیک کرسکتا ہے، ڈاکٹر عبد القدیرخان

بدھ 7 مئی 2014 11:46

کراچی کے حالات ایم کیو ایم کا وزیر داخلہ ہی ٹھیک کرسکتا ہے، ڈاکٹر عبد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان نے کہاہے کہ حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے ،الیکشن مہم میں جتنے بھی دعوے اور عوام سے وعدے کیے گئے تھے، سب جھوٹے ثابت ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزیدخرابی کی طرف جارہے ہیں ، ایم کیوایم کا وزیرداخلہ ہی کراچی کے حالات سنبھال سکتا ہے،میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ کراچی کے حالات اگردرست کرناچاہتے ہیں اورامن وامان قائم کرناچاہتے ہیں توایم کیوایم کووزارت داخلہ دے دی جائے اوراس کے لئے سب سے موزوں رؤف صدیقی ہیں۔

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ باری باری کھیل رہے ہیں جب پی پی پی بیٹنگ کررہی تھی اس وقت (ن) فیلڈنگ پرتھی اب (ن) لیگ بیٹنگ کررہی ہے توپی پی پی فیلڈ کررہی ہے عوام کو اب یہ گیم سمجھنا ہوگا ورنہ ملک مزید تباہی کی طرف چلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :