فلم ”کیا دہلی کیا لاہور“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری

منگل 6 مئی 2014 23:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) بالی ووڈ فلم ”کیا دہلی کیا لاہور“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ فلم ”مون سون“ اور ”ویڈنگ“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار وجے راز اب ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی نئی فلم ”کیا دہلی کیا لاہور“ جوکہ گذشتہ جمعہ کو ریلیز ہونی تھی‘ برصغیر کی تقسیم کے دوران لوگوں کے دکھ درد کو بیان کرنے والی اس فلم کے پروڈیوسر کرن اروڑا اسے پاکستان میں بھی ریلیز کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے بات چیت بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :