امریکی خوطہ خوروں نے 150سال قبل غرق ہونے والا جہازتلاش کرلیا،13لاکھ ڈالرسونابھی برآمد،ایس ایس سینٹرل امریکن نامی بحری جہاز 1857 میں غرق ہوا تھا،بحری جہاز میں دسیوں لاکھ ڈالر مالیت کا سونا موجود ہے، اوڈیسی میرین ایکسپلوریشن آف ٹیمپا کمپنی

منگل 6 مئی 2014 23:44

امریکی خوطہ خوروں نے 150سال قبل غرق ہونے والا جہازتلاش کرلیا،13لاکھ ڈالرسونابھی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) امریکی خوطہ خوروں نے 150سال قبل غرق ہونے والابحری جہاز تلاش کرلیا،جہاز سے 13لاکھ ڈالر کا 28 کلوگرام سونا بھی برآمد ہواہے،بحری جہازمیں ابھی بھی بڑی مقدارمیں سوناموجودہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اوڈیسی میرین ایکسپلوریشن آف ٹیمپا نامی کمپنی کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ دریافت ہونے والے سونے کو 1999 کے بعد سے نہیں نکالا گیا،اس دریافت کے بعد اس افواہوں کو تقویت ملی ہے کہ غرق ہونے والے بحری جہاز میں دسیوں لاکھ ڈالر مالیت کا سونا موجود ہے، ایس ایس سینٹرل امریکن نامی بحری جہاز 1857 میں غرق ہوا تھا اور اس حادثے میں 425 افراد ہلاک ہوئے تھے،ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بحری جہاز جنوبی کیلی فورنیا کے ساحل سے 257 کلومیٹر دور طوفان میں پھنس گیا تھا اور اس میں 21 ٹن سونا موجود تھا،یہ سونا اپریل کے وسط میں ہونے والی ایک مہم کے دوران دریافت کیا گیا تھا،گذشتہ 25 برس کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب اس بحری جہاز سے سونا دریافت کیا گیا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں اور کتنا سونا موجود ہے گذشتہ 25 برس کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب اس بحری جہاز سے سونا برآمد کیا گیا ہے، خیال رہے کہ 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں اس بحری جہاز سے چار سے پانچ کروڑ ڈالر برآمد ہوئے تھے جس کے بعد قانونی تنازعات کے بعد اس آپریشن کو بند کر دیا گیا تھا،کمپنی نے مارچ میں اس بحری جہاز میں تلاشی کے حقوق جیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :