بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول

منگل 6 مئی 2014 22:19

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) بھارت کے شہر نئی دلی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو دھمکی آمیز خط ملنے کی اطلاعات، بھارتی وزارت داخلہ اور خارجہ کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا، سفارتی عملے کیلئے اضافی سیکیورٹی بھی مانگ لی گئی۔ بھارت میں پاکستانی سفارتخانے کو دھکمی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں پاکستانی سفیر عبدالباسط اور سفارتی عملے کو سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشن نے اس سلسلے میں بھارتی حکام سے ملاقات اور انھیں دھکمی آمیز خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بھارت سے کہا ہے کہ پاکستانی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اپنے ہائی کمشن سٹاف کیلئے بھارت حکومت سے اضافی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستانی سفارتخانے کو دھمکی آمیز خط ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ دھمکی آمیز خط چند دن پہلے پاکستانی سفارتخانے کو ملا تھا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان ہائی کشمن کو کئی دھکمی آمیز خط مل چکے ہیں۔ دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔ ہائی کمشن اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :