پاکستان سے نئی شروعات چاہتے ہیں مگر پہلے جنگجوؤں کا خاتمہ کیاجائے ،نریندرا مودی،غربت دونوں ملکوں کی دشمن ہے ،پاکستان اوربھارت کو ملکر اس کے خلاف جہاد کرنا چاہئے،انٹرویو

منگل 6 مئی 2014 20:59

پاکستان سے نئی شروعات چاہتے ہیں مگر پہلے جنگجوؤں کا خاتمہ کیاجائے ،نریندرا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) بھارت کی ہندو انتہاپسند جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی کے رہنما نریندرمودی نے کہاہے کہ پاکستان سے تعلقات کی نئی شروعات کرنا چاہتے ہیں، غربت دونوں ملکوں کی دشمن ہے ،پاکستان اوربھارت کو ملکر اس کے خلاف جہاد کرنا چاہئے، اگر وہ انتخاب میں کامیاب ہوگئے تو وہ ملک کے دفاعی شعبے میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے، منگل کو بھارتی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بی جے پی کے امیدواربرائے وزیراعظم نے کہاکہ اگر پاکستان کی سرزمین سے دہشتگرد حملے بند ہوئے تو پاکستان سے اقتصادی تعاون کے نئے دور کی شروعات کی جائے گی،پاکستان کو اپنی سرزمین سے بھارت پر ہونے والے دہشتگرد حملے بند کرکے بحالی اعتماد کے اقتدامات کرنے کا ثبوت دینا ہوگا،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو غربت کا سامناہے دونوں ملکوں کو غربت کے خلاف مشترکہ جنگ شروع کرنی چاہئے،مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں اعتماد کا بحال ہونا لازمی ہے، مودی نے کہاکہ اگر وہ برسراقتدار آئے، تو وہ دفاعی سودوں میں ہونے والی بڑی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے قدم اٹھائیں گے صرف اسی صورت میں ملکی فوج کو کسی بھی جنگ کے لیے بھرپور انداز سے تیار کیا جا سکتا ہے، مودی نے کہا کہ بروقت، مناسب قیمت اور بدعنوانی سے پاک دفاعی خریداری ملکی فوج کے لیے انتہائی ضروری ہے تاکہ اسے ہتھیار اور دیگر آلات بہترین انداز سے مہیا کیے جا سکیں، انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہماری صورت حال انتہائی گھمبیر رہی ہے جب کوئی بھی دفاعی خریداری وقت پر نہیں ہوئی اور دفاعی سودوں کی شفافیت پر انتہائی سنجیدہ سوالات اٹھے،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے بہترین یہی ہو گا کہ دفاعی سودوں کے لیے ایک نظام متعارف کروایا جائے، جس کے ذریعے بروقت اور مناسب قیمت دفاعی سازوسامان شفاف انداز میں خریدا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :