نیا بجٹ دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل جائیں گی،خورشید شاہ

منگل 6 مئی 2014 17:22

نیا بجٹ دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل جائیں گی،خورشید شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہ نما اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 9 ماہ کے دوران قرضوں میں 15سو ارب روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ ملک میں پیدا ہونے والا بچہ 84 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کا پیٹ کاٹ کر وفاقی بجٹ میں اضافہ نہیں ہونا چاہيے، وزیراعظم سے احتساب بل سمیت دیگر امور پر بات ہونی ہے، تنخواہوں میں30فیصد اضافےکی تجویز دی ہے، نیابجٹ دیکھنے میں واہ واہ ہوگا، لیکن عوم کی چیخیں نکال دے گا۔

متعلقہ عنوان :