وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا
منگل 6 مئی 2014 17:14
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان وقار یونس کو 2 سال کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی کے سابق کپتان وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ انھیں اس اہم ذمہ دار کیلئے 2 سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ وقار یونس آئندہ ماہ جون میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس سلسلے میں وقار یونس نے بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے معین خان یا کسی بھی کھلاڑی سے کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ پاکستان نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی خدمت کے لئے ہم ہر وقت تیار رہیں۔
(جاری ہے)
واضع رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کو پاکستان ٹیم کے اگلے ہیڈ کوچ کے لئے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا۔
قومی ٹیم میں "بورے والا ایکسپریس " کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر اور کوچ وقار یونس نے ہیڈ کوچ کے لئے اپنی درخواست آن لائن جمع کروائی تھی۔ سابق کرکٹر وقار یونس پہلی 2006ء میں بولنگ کوچ کی حیثیت سے قومی ٹیم سے منسلک ہوئے لیکن جلد ہی بورڈ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔ دسمبر 2009ء میں انہیں دوبارہ ٹیم کا بولنگ اور فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا۔ مارچ 2010ء میں سابق فاسٹ بولر نے پہلی بار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ سترہ ماہ تک کوچ رہنے کے بعد وقار یونس نے اگست 2011ء میں خرابی صحت کو جواز بنا کر استعفی دیدیا لیکن کرکٹ حلقوں کے مطابق وہ سینئر پلئیر شاہد آفریدی سے اختلافات کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔ بورے والا ایکسپریس نے 87 ٹیسٹ اور 262 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وقارنے ٹیسٹ میں 373 کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ ون ڈے میں 416 وکٹیں اڑائیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.