پاکستان کے سکواش کے تین ٹاپ کھلاڑی برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

منگل 6 مئی 2014 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) پاکستان کے سکواش کے تین ٹاپ کھلاڑی برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ان تین کھلاڑیوں میں ناصر اقبال، فرحان زمان اور طیب اسلم شامل ہیں اور برٹش سکواش چیمپئن شپ 12 مئی سے 18 مئی تک برطانیہ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 17 ویں ایشین ٹیم چیمپئن شپ 11 سے 15 جون تک ہانگ کانگ میں ہوگی جبکہ عالمی جونیئر ٹیم اور انفرادی چیمپئن شپ نمیبیا میں 10 سے 21 اگست تک کھیلی جائے گی اور ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ساؤتھ کوریا میں منعقد ہوگی۔اور ان دنوں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس میں مختلف ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ میں جاری ہے اور کھلاڑیوں کو جمشید گل اور فہیم گل تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :