پی ایس بی کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کی اکیڈمیز کے دو روزہ ٹرائلز 12 مئی سے شروع ہوں گے

منگل 6 مئی 2014 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کی اکیڈمیز کے دو روزہ ٹرائلز 12مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ ٹرائلز میں 14 سے 19 سال تک کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ دو روزہ ٹرائلز میں فٹ بال، ہاکی والی بال اور اتھلیٹکس کی کھیلیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں حصہ لینے کے خواہشمند کھلاڑی پاکستان سپورٹس بورڈ کے اکیڈمک ونگ میں 7 اور 8 مئی کو دفتری اوقات کے دوران پیدائش کے دستاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے بغیر کسی کھلاڑی کو ٹرائلز میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ ٹرائلز نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اورجناح سٹیڈیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں دِن 10:00بجے شروع ہونگے۔ ٹرائلز میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سفید اور ایک رنگدار ٹی شرٹ کے ہمراہ ٹرائلز کیلئے حاضر ہوں۔