پاکستانی ٹیم 23 ویں ایشین ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

منگل 6 مئی 2014 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) پاکستان باؤلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحمان نے کہا کہ قومی ٹیم 23 ویں ایشین ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چمپئن شپ 19 سے 23 مئی تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں ہماری چھ رکنی ٹیم شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

اور ملک میں ٹین پین باؤلنگ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 23 ویں ایشین ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور امید ہے ٹیم اچھے نتائج دے گی۔ اعجاز رحمان نے کہا کہ یہ کھیل دنیا کے 120 ممالک میں کھیلا جاتا ہے، ہمارے پاس عالمی سطح کے باؤلنگ کلب نہیں، اگر حکومتی سطح پر باؤلنگ کلب بن جائے تو اس سے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :