فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ، انگلینڈ ٹیم کا اعلان 12 مئی کو کیا جائیگا

منگل 6 مئی 2014 16:26

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) انگلینڈ ٹیم کے کوچ روئے ہگسن فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان 12 مئی کو کرینگے جن میں 23 کھلاڑیوں سمیت 7 سٹینڈ بائی کھلاڑی شامل ہونگے ، سکواڈ کو حتمی شکل 2 جون کو دی جائیگی۔

(جاری ہے)

میگاایونٹ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم تین وارم اپ میچز کھیلے گی ۔نگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں 14 جون کو گروپ ڈی میں اٹلی کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی۔ انگلینڈ کا دوسرا گروپ میچ 19 جون کو یورو گوئے جبکہ تیسرا میچ 24 جون کو کوسٹا ریکا کیخلاف ہوگا۔

متعلقہ عنوان :