زمبابوے اگست میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز اورپھرسہ ملکی ون ڈے سیریز کی میزبانی کریگا

منگل 6 مئی 2014 16:25

ہرارے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) زمبابوے کی ٹیم رواں برس اگست میں جنوبی افریقہ کے خلاف باہمی سیریز اور سہ ملکی ون ڈے سیریز کی میزبانی کریگا۔ زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اگست میں جنوبی افریقہ کی ٹیم یہاں کا دورہ کرے گی اور دورے کے دوران پروٹیز ٹیم زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے سہ ملکی ون ڈے سیریز کی میزبانی کریگا جس میں میزبان ملک سمیت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان سیریز 9 سے 21 اگست تک کھیلی جائے گی جبکہ سہ ملکی سیریز 26 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ زمبابوے نے گزشتہ سال سے اپنی سرزمین پر انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔ زمبابوے کی ٹیم نے آخری بار ہوم سرزمین پر گزشتہ سال پاکستان کے خلاف ستمبر میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اس کے بعد زمبابوے کرکٹ نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے سری لنکا اور افغانستان کے خلاف سیریز کی میزبانی سے معذرت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :